اچاری ہانڈی

691

 

اجزاء:
چکن (چھوٹے ٹکڑے کی ہوئی) ایک کلو
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
پیاز (آملیٹ کی طرح) تین عدد درمیانی
دہی ایک پیالی
ٹماٹر (چوکور کٹے ہوئے) تین عدد درمیانے
لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا ایک کھانے چمچ
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
سونف ایک کھانے کا چمچ
رائی ایک چائے کا چمچ
کلونجی ایک چائے کا چمچ
میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچ
کوکنگ آئل آدھی پیالی

ترکیب
٭ دیگچی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ تک ہلکا گرم کرکے پیاز کو ہلکی سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔ ٭ ادرک، لہسن، دہی، نمک اور لال مرچ ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ سے نظر آنے لگے۔ چکن ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ ٭دھنیا، زیرہ، سونف، رائی، کلونجی اور میتھی دانے کو موٹا موٹا کوٹ کر ٹماٹر کے ساتھ چکن میں شامل کردیں۔ ٭ ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ ٹماٹر کا اپنا پانی اچھی طرح خشک ہوجائے۔
سجانے کے لیے
ہری مرچیں تین سے چار عدد
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا آدھی گڈی

پریزینٹیشن : چپاتی یا ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
ٹپ: زیادہ مزیدار بنانے کیلئے تھوڑا سا موٹا کٹا ہوا مصالحہ ہری مرچوں میں بھی بھردیں۔