جماعت اسلامی ظلم سے پاک معاشرے کی جدوجہد کررہی ہے ،محمد اسحاق خان

52

کراچی(پ ر ) اسلام ہمیں کسی مسلک،فرقے،رنگ و نسل یا زبان کی طرف نہیں بلاتا، بلکہ اسلام وحدت کی بات کرتا ہے۔مسلمان کا کام اللہ کی بندگی اختیار کرنا اور ظلم کے خلاف علم بغاوت بلند کرکے اسلامی نظام کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔ظلم پر خاموشی اختیار کرنا ظلم کا ساتھ دینا ہے۔جماعت اسلامی ظلم سے پاک معاشرے کی جدوجہد کررہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع غربی محمد اسحاق خان نے دفتر جماعت میں ارکان کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔