اردو تیسری بڑی عالمگیر زبان مگر غریب الدیار ہے،مسلم شمیم

443

کراچی (پ ر) اردو دنیا کی تیسری بڑی عالمگیر زبان ہے، مگر غریب الدیار ہے۔ یہ سارے جہاں میں بولی جاتی ہے، مگر اسے وہ اہمیت نہیں ملی، جس کی یہ مستحق ہے۔ عدالت عظمیٰ کے 2015ء کے فیصلے کے باوجود اس کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ ان خیالات کا اظہار معروف دانشور ماہر قانون مسلم شمیم نے تحریک نفاذ اردو و صوبائی زبان کی 177 ویں شام میں مذاکرہ بعنوان ’’نفاذ اردو کا مقدمہ عوام کی عدالت میں‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔