غربی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، سامان قبضے میں لے لیا گیا

90

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے ضلع غربی پولیس نے اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیوں میںاسمگل شدہ چھالیہ, ٹائر اور ایرانی جوس سے بھری 8 گاڑیاں قبضے میں لیں،جن میں سائٹ بی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں دو گاڑیوں سے 2020 کلو چھالیہ، ایک سوزوکی لوڈ 200 کریٹ ایرانی جوس اور 5 گاڑیاں لوڈ ٹائر برآمد کیں،برآمد شدہ سامان کی مالیت 30 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔