رواں برس ڈکیتیوں میں 32 شہری جاں بحق، 284 زخمی ہوئے

119

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رواں سال 9 ماہ کے دوران ڈکیتیوں میں 32 شہری جاں بحق ہوئے، دوران مزاحمت284شہری ڈاکوئوں اور رہزنوں کی گولیوں سے زخمی ہوئے جب کہ 20 سے زائد تاجروں کو بھتے کی پرچیاں موصول ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ کرائم کے دوران ہلاکتوں اور زخمیوں کے اعداد و شمار سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال 9 ماہ میں ڈکیتی کے دوران 32 شہری جاں بحق جب کہ ڈھائی سو سے زاید شہری زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال اسٹریٹ کرائم میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے، اور نو ماہ میں سب سے زیادہ موبائل فون چھینے گئے، جنوری سے اب تک تیس کروڑ کے 36320 موبائل فون چوری ہوئے یا چھینے گئے۔دوسری طرف مختلف کارروائیوں میں صرف 2500 موبائل فونز برآمد ہوئے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں 30 فی صد اضافہ ہوا۔