مسافروںسے اضافی کرایہ لینے والی گاڑیوںکیخلاف کارروائیاں

55

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے مسافروں سے اضافی کرایہ لینے والی مسافر گاڑیوں کے خلاف ایکشن لے لیا ۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا ہے کہ 300 سے زائد مسافروں کو 65 ہزار 3 سو روپے اضافی کرایہ واپس کروایا گیا اور اضافی کرایہ لینے روٹ پرمٹ نہ ہونے اور سی این جی سلینڈر لگانے والی مسافر گاڑیوں پر ایک لاکھ 44 ہزار 9 سو روپے جرمانہ لگایا گیا, جن میں اضافی کرایہ, سی این جی سلینڈر,اوور لوڈنگ, ڈرائیوری لائسنس نہ ہونے پر 44 گاڑیاں چالان بھی کی گئیں۔اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں اضافی کرایوں کے خلاف کارروائیاں حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ‘ بدین‘ شکارپور‘جیکب آباد‘میرپور خاص‘ شہید بینظیرآباد‘ٹھٹھہ‘ خیرپور اور نوشہروفیروز میں کی گئیں۔