۔16سال گزر گئے‘ مولانا اعظم طارق کا خون ریاست پر قرض ہے‘ اورنگزیب فاروقی

363

 

کراچی ( پ ر) مولانا اعظم طارق شہیدؒ کی جماعتی زندگی کو کارکنان مشعل راہ بنائیں مولانا اعظم طارق شہید ؒنے ملک اور مذہب کے لیے لازوال قربانیاں دیں رہتی دنیاتک ان کی خدمات یاد رکھیں جائیں گی ۔ان خیالات کا اظہار صدر اہل سنت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی ، علامہ ربنواز حنفی ، علامہ تاج محمد حنفی اور دیگر نے علامہ محمد اعظم طارقؒ کے یوم شہادت پرجامع مسجدصدیق اکبرؓ ناگن چورنگی میں منعقدہ شہدائے اسلام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا علامہ اورنگزیب فاروقی نے مزید کہا کہ 16سال گزر گئے رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق کا خون آج بھی ریاست پاکستان پر قرض ہے ریاست پاکستان اپنی ذمے داری پوری کرے اس وقت قومی ایکشن پلان کے تحت سخت کارروائیاں ہو رہی ہیں حکومت مولانا اعظم طارق شہید ؒ کے قتل کیس کو ری اوپن کر کے فوجی عدالت میں بھیجے مولانا اعظم طارق کے اہل خانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں انساف ہوتا نظر نہیں آرہا مولانا اعظم طارق 4بار رکن اسمبلی رہے لیکن ان کا دامن کرپشن جیسی لعنت سے ہمیشہ پاک رہا قوم کو مولانا اعظم طارق شہیدؒ جیسی بے داغ لیڈر شپ کی ضرورت ہیعلامہ اعظم طارق شہید ؒ اتحا د بین المسلمین کے علمبردار تھے علامہ محمداعظم طارق شہیدؒناموس صحابہ ؓ و اہل بیتؓکے پاسبان ،اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے، علامہ اعظم طارق شہید ؒ نے ساری زندگی اصولوں پر گزاری ملک میں قیام امن اور تحفظ ناموس صحابہؓ کے لیے ان کی قابل قدر خدمات مدتوں یاد رکھیں جائیں گی ،مولانا اعظم طارق کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں جاتے ہوئے 6 اکتوبر 2003ء کو گولڑہ موڑ پر بے دردی سے دہشت گردوںنے قتل کیا ان کا خون آج بھی حکومت پاکستان پر قرض ہے۔