دین کے غلبے کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی،عبدالحفیظ معارفی

87

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم علامہ عبد الحفیظ معارفی نے کہا ہے کہ ذمے داران دین کے غلبے اور بد ی کی قو تو ں کو ختم کر نے کیلیے اپنی تما م ترصلاحیتو ں کو بر وئے کا ر لائیں،شہر بھر میں استقبال ربیع الاوّل کے سلسلے میں ذکر مصطفی کی محافل کا مذہبی جو ش و جذبے کے ساتھ بھر پور انعقاد کیا جائے گا۔ مسلمان محسن انسانیت کی ولادت کے حوالے سے محافل میلاد کا انعقاد کر کے دنیا میں اسلام کے عالمگیر امن و محبت کا پیغام عام کر تے ہیں۔ حضورنبی کریمؐکے ذکر کو رب اللعالمین نے بلند کیا ہے ۔یہ بات انہوں نے جما عت اہلسنّت ضلع جنوبی،بلدیہ اور ملیر کے عہدیداران و کارکنان کے علیحدہ علیحدہ ا جلاسوں میں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ جما عت اہلسنّت دین کی ترویج و اشاعت کی خاطر نظریا تی ا صو لو ں کی بنیا د پر جد و جہد کر رہی ہے۔ جو قومیں اسلاف کے نظریات کو فراموش کر دیں وہ انتشار،بدنظمی کا شکا ر ہو جاتی ہیں۔انہوں نے ذمے داران کو ہدایت کی کہ حقوق و نظر یا ت کے تحفظ کیلیے منظم ہو کر دین کے غلبہ اور بد ی کی قو تو ں کو ختم کر نے کیلیے اپنی تما م ترصلاحیتو ں کو بر وئے کا ر لائیں۔ اجلاس میں طے پایا کہ جماعت اہلسنّت کے زیر اہتمام کراچی میں ماہ صفر میں استقبال ربیع الاول کی تقریبات کا بھر پور انعقاد کیا جائے گا۔