وزیراعظم کا اہل گلگت بلتستان اسکردو سے اظہار تشکر

86

اسلام آباد (اے پی پی) گورنر گلگت بلتستان راجا جلال حسین مقپون نے اسکردو میں عظیم الشان جلسے کے انعقاد اور عوام کی شرکت پر وزیراعظم پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام بالخصوص اہل اسکردو کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان موسم کی خرابی کی وجہ سے اسکردو جلسے میں نہیں آسکے، لیکن بہت جلد وزیراعظم پاکستان گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے۔ آپ عوام فقیدالمثال استقبال کیلیے دور دراز علاقوں سے اسکردو پہنچے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔