تجارتی جنگ عالمی معیشت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، آئی ایم ایف

100

واشنگٹن(اے پی پی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے تجارتی جنگ کو عالمی معیشت کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس کے آغاز میں بہتری کی طرف گامزن عالمی شرح نمواس کی وجہ سے دوبارہ پٹری سے اتر گئی ہے اور عالمی معیشت اس وقت ایک نازک مرحلے سے گزر رہی ہے۔یہ بات آئی ایم ایف نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہی ہے۔اس رپورٹ میں یکم مئی 2018 ء سے 30 اپریل 2019 ء تک کے دوران آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اور عملے کے کی کارکردگی کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔