کشمیر ریلی کی تیاری: محمدحسین محنتی 2روزہ دورے پر اندرون سندھ روانہ

296

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی 2روزہ دورے پراندرون سندھ روانہ ہوگئے،صوبائی اعلامیے کے مطابق وہ آج اور کل مٹیاری اورحیدرآباد اضلاع کا دورہ کریں گے،جہاں پروہ 13 اکتوبرکو حیدرآباد میں سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں ہونے والی کشمیرریلی کی تیاریوں سمیت مختلف عوامی دعوتی وتنظیمی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔