پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاک کا عالمی دن 9 اکتوبر کو منایا جائے گا

86

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاک کا عالمی دن 9 اکتوبر کو منایا جائے گا جس کا بنیادی مقصد ڈاک کے نظام کو بہتر بنانا، محکمہ ڈاک کی اہمیت اور اس کی کارکردگی کو اجاگر کرنا ہے۔ دنیا میں ڈاک کا پہلا عالمی دن 9 اکتوبر 1980 ء کو منایا گیا اور ہر سال دنیا بھر میں160سے زائد ممالک یہ دن مناتے ہیں۔