تاجروں نے آج ایف بی آر کی جانب تحفظ معیشت مارچ کا اعلان کردیا

154

اسلام آباد(صباح نیوز) ملک کی صنعت و تجارت کے استحکام کی خاطر آج میلوڈی سے ایف بی آر کی طرف تحفظ معیشت مارچ کیا جائے گا، معاشی پالیسیوں کیخلاف ملک گیر تاجر کنونشن بھی ہوگا،ملک بھرسے آئے ہو ئے تا جر رہنماآئندہ لائحہ عمل کا اعلان بھی کر یں گے، شناختی کارڈ کی شر ط کے خا تمے کے واضح اعلان تک تاجروں کا احتجاج جا ری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری تحفظ معیشت مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر ملک ظہیر ، خورشید قریشی ، خواجہ خلیل سالار ،اور دیگر تاجر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔کاشف چودھری نے مزید کہا چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے جعلی نوٹیفکیشن کے اجرکو تاجر برادری مسترد کر تی ہے اور تا جر رہنمائوں کا یہ اعلان ہے کہ جب تک شناختی کارڈ کی شر ط کے خا تمے کا واضح اعلان نہیں ہو جا تا احتجاج جا ری رہے گا ۔محمد کاشف چودھری نے کہا ا شناختی کارڈ کی بے مقصد شرط پر تاجر طبقہ کو قائل کرنے میں ایف بی آر ناکام رہا،30ستمبر تک شناختی کارڈ پر کوئی کارروائی نہ کرنے کے اعلان کے باوجودایف بی آر کا سافٹ ویئر سیلز ٹیکس کے گوشوارے بغیر شناختی کارڈ کے وصول نہیں کر رہا،حکومت سرحدوں اور بندر گاہوں پر اسمگلنگ روکنے کی بجائے مارکیٹوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ،ہم نے تمام قسم کے تاجروں کے لیے انکی سالانہ سیل یا خالص منافع پر آسان و سادہ ٹیکس اسکیم لانے کی پوری تجویز پیش کی۔ مگر ایف بی آرا مپورٹ اور مینو فیکچرنگ کے وقت 17فیصد سیلز ٹیکس وصول کر چکنے کے باوجود ہول سیلر اور پرچون فروش تک ہر سطح کے تاجر کو سیلز ٹیکس رجسٹرڈ کرنا چاہتا ہے۔جبکہ ملک کے تاجر حساب کتاب، کھاتے رکھنے کے متحمل نہیںہو سکتے اور اس سے حکومتی آمدن میں کوئی اضافہ نہیں جبکہ کرپشن اور بلیک میلنگ میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا شناختی کارڈ کی بے مقصد شرط پر تاجر طبقہ کو قائل کرنے میں ایف بی آر ناکام رہا30ستمبر تک شناختی کارڈ پر کوئی کارروائی نہ کرنے کے اعلان کے باوجودایف بی آر کا سافٹ ویئر سیلز ٹیکس کے گوشوارے بغیر شناختی کارڈ کے وصول نہیں کر رہا۔