علی امین گنڈاپورکامولانا فضل الرحمن کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

102

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کی بابر اعوان سے ملاقات،مولانا فضل الرحمن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ، اشتعال انگیز تقاریر اور بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی نااہلی کو بنیاد بنا کر کارروائی کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،اس سلسلے میں اتوار کے روز انہوں نے معروف قانون دان بابر اعوان سے ملاقات کی۔ملاقات میں مولانا فضل الرحمن کی حکومت مخالف اور اشتعال انگیز تقاریر پر مشاورت کی گئی اور قانونی نکات کا جائزہ لیا گیا۔علی امین گنڈا پور آج ان قانونی نکات کی تفصیلات ایک پریس کانفرنس کے ذریعے عوام تک پہنچائیں گے۔علی امین گنڈا پور اور بابر اعوان کے درمیان ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر برائے میڈیا افتخار درانی بھی موجود تھے۔