مسئلہ کشمیر پر تقریریوں کے بجائے جہاد کا اعلان کیا جائے،جمعیت طلبہ عربیہ

97

لاہور(صباح نیوز)منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد الطاف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں بہت ساری یادداشتیں دستخط کر لی گئی ہیں اور 70 سال سے تقریروں کا سلسلہ بھی جاری ہے اب وقت جہاد آن پہنچا ہے،حکومت جتنی جلدی ہوسکے جہاد کا اعلان کرے، تحریک انصاف کی حکومت اقوام متحدہ کی تقریر کے سحر اور لذت بے عمل کے ماحول سے باہر آئے کب تک عوام کو تقریروں میں بیوقوف بنایا جاتا رہے گا، حکومت سے مطالبہ ہے کہ عالمی برادری اور عالم اسلام کے عدم تعاون کی فکر کریںچالاک دشمن نے پہلے ہمارے کشمیری بھائیوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالااور پھر ہمارے بھائیوں کو بڑی چالاکی سے ایک بڑی جیل میں بند کر رکھاہے، مقبوضہ کشمیر میںجو قتل عام ہو رہا ہے وہ ظلم کی المناک داستان ہے، مسلمانوںکواللہ نے ایک جسم کی مانندبیان فرمایا ہے مگریہ کون سے بین الاقوامی قوانین ہیںکہ مسلمان کوہرجگہ درندگی کانشانہ بنایا جارہا ہے۔ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت کونہ روکا گیا توپوری دنیا کاامن خطرے میںپڑ جائے گا،ایسی اسلام دشمن قوتوں کولگام ڈالنے اوران سے نمٹنے کے لیے مسلم امہ کواتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کرناہوگا۔ کشمیری مسلمانوںکی مددکرنے کے لیے کرداراداکرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام آزادی کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد الطاف نے مزید کہا کہ کشمیر پر عالمی برادری سمیت کسی مسلمان حکمران کاضمیرنہ جاگ سکا بس سب نے اقوام متحدہ میں آکر تقریریں کیں اور چلے گئے کسی نے بھی اس حوالے سے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا ،کشمیر سمیت متعددمسلم ممالک میں مسلمانوںکے خلاف انسانیت سوزکارروائیاں کی جارہی ہیںاورکوئی ان کے زخموںپرمرہم رکھنے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی نا اتفاقی نے اسلام دشمن قوتوں کو حوصلہ دیا ہے، ان تمام حالات میں اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر مسلم امہ کا اتحاد وقت اہم ضرورت ہے ۔