عمران نیازی نالائق بیٹا ہے، جو بھی ملا وہ ہار گیا، امیر مقام

147

پشاور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران نیازی ایک نالائق بیٹے کے موافق ہے جوکچھ ملاوہ بھی ہار گیا، نواز شریف 40 سال میں مہنگائی کو کم کر کے 3 فیصدکی کم ترین سطح پر لائے، تحریک انصاف مہنگائی کو 13 فیصد پر لے جاچکی ہے، انہوں نے 109 کا ڈالر 160 تک پہنچا دیا، ملک و قوم کو نوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت ہی بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کرک میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 109 کا ڈالر 160 تک پہنچا دیا، ڈیزل 64 روپے سے 120 تک پہنچادیا۔ موجودہ تحریک انصاف کی حکومت IMF کی کاسہ لیس حکومت ہے جو عوام سے اب آدھا نوالہ بھی چھین رہی ہے۔ ایک سال ہوگیا لیکن نوازشریف کیخلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، تمام حکومتی مشینری، ادارے اور میڈیا استعمال ہوا لیکن ایک سال میں تحریک انصاف اپنی ناکامیوں پر پردہ نہ ڈال سکی۔