ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 200ملین ڈالرکے قرض کی منظوری

137

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلیے 20 کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ کی منظوری دے دی۔

تفصیلا ت کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لئے دوسو ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی،اے ڈی بی کی جانب سےرقم سماجی بہبود کیلیے دی گئی ہے جوکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر خرچ کی جائے گی۔

رقم کے ذریعے انکم سپورٹ سے فائدہ حاصل کرنے والی 8 لاکھ 55 ہزار خواتین مستفید ہوں گی۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایشیا کا سب سے بڑا بہبود کا پروگرام ہے جس کے ذریعے 50 لاکھ افراد کی امداد کی جاتی ہے۔