اچھا ہوا ہم ہارگئے، مصباح الحق

461

لاہور:قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباالحق کاکہنا ہے کہ اچھا ہوا سری لنکا کے خلاف ہم سیریز ہارگئے اس سے ہمیں اپنی خامیوں کا پتہ چل گیا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباالحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بطور چیف سلیکٹر پہلی سیریز ہے،تھوڑا صبرکریں،کارکردگی بھی بہتر ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،ٹیم کو جس کھلاڑی کی ضرورت ہوگی اسے ضرور موقع دیا جائے گا۔

ؕانہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ہار ایک لحاظ سے اچھی بھی ہے کہ ہمیں اپنی کمزوریوں کا پتہ چلا ہے بولنگ پر بہت کام ہونے والا ہے

مصباح الحق نے کہا کہ ہم ہار گئے ہیں اور میںاس ہار کا جوابدہ ہوں،عمر اکمل اور احمد شہزاد نے ڈومیسٹک کرکٹ اچھی کھیلی لیکن وہ یہاں پرفارم نہیں کرسکے،شاداب خان بھی کچھ عرصے سے پرفارم نہیں کرررہے ہیں۔

انہوں نےسری لنکن کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سری لنکن ٹیم نا تجربہ کار تھی پھر بھی اس نے بڑے زبردست طریقے سے فتوحات حاصل کیں جبکہ ہم بری طرح ناکام رہے۔