افغانستان ، جلال آباد میں دھماکہ،10ہلاک

158

کابل:افغانستان کے شہر جلال آباد میں سیکیورٹی فورسز کی بس کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 10افراد ہلاک جبکہ27زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق افغان صوبے ننگر ہارکے شہرجلال آباد میں افغان نیشنل آرمی ریکروٹمنٹ سینٹر کی بس کو رکشہ میں نصب دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے نتیجے میں دس افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔دھماکے میں زخمی ہوے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں سویلین اور بچہ بھی شامل ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے عینی شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ افغان آرمی کی بس روڈ سے گزر رہی تھی کہ سڑک کنارے کھڑے رکشہ میں نصب بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہ اوراس کے بھائی زمین پر گرگئے۔