ترکی کا شام میں کرد باغیوں کیخلاف بڑے فوجی آپریشن کا اعلان

308

انقرہ: ترکی نے شام کے شمال مشرقی حصے میں کرد باغیوں کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کا اعلان کردیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ کرد باغیوں کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ آپریشن کا آغاز آج یا کل سے کریں گے۔ تاہم آپریشن کے لیے تمام متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

رجب طیب اردوان نے مزید کہا ہے کہ اب وقت آپہنچا ہے کہ ہم شام کے شمال مشرقی حصے کو دہشت گروں سے پاک کرکے وہاں امن قائم کریں۔

دوسری جانب کرد باغی گروپ وائی پی جے نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم استحکام چاہتے ہیں مگر ترکی کی جانب سے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ ترکی امریکا پر کرد باغیوں کو اس کی سرحد سے ہٹانے کے لیے اقدامات نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔