ڈان اخبار کے سابق سٹی ایڈیٹر ابوالحسنات قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے،

550

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر صحافی، معروف کالم نگار، کراچی پریس کلب کے سینئر رکن اور ڈان اخبار کے سابق سٹی ایڈیٹر ابوالحسنات قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں،انہوں نے سوگواران میں ایک بیوہ، ایک بیٹا اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

مرحوم کی نمازہ جنازہ6اکتوبر بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد خیر البشر، بلاک جے، نارتھ ناظم آباد نزد قلندریہ چوک میں اداکی جائے گی،

ڈان اخبار کے سابق سٹی ایڈیٹر ابوالحسنات کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔بزرگ صحافی ابوالحسنات کو نارتھ ناظم آباد میں نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کیا گیا تھا۔ابوالحسنات 1995 سے 2010 تک ڈان سے منسلک رہے اور اس دوران انہوں نے بحیثیت سٹی ایڈیٹر اور سینئر ایڈیٹوریل ایڈوائزر کام انجام دیا۔

انہیں صحافت میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، ڈان اخبار سے کنارہ کشی کے بعد 2011 میں اخبار ایکسپریس ٹریبیون سے وابستہ ہوگئے جہاں انہوں نے آخری دم تک ایڈیٹوریل کنسلٹنٹ کے طور کام خدمات انجام دیں۔ابوالحسنات نے 1973 میں کراچی یونیورسٹی سے تاریخ، فلسفہ اور بین الاقوامی تعلقات میں ڈگری حاصل کی۔ان کے والد ابوالخیر بھی صحافت سے وابستہ تھے۔

سینئر صحافی ابوالحسنات کے انتقال پر کراچی پریس کلب کے صدر امتیازخا ن فاران، سیکریٹری ارمان صابر سمیت مجلس عاملہ کے اراکین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ و پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے،دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔