سعودی عرب: غیر شادی شدہ سیاح جوڑے کے لیے خوشخبری

464

سعودی عرب کی حکومت نے غیر ملکی کنوارے جوڑوں کو خوش کرنے کے لیے اپنی ویزا پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔

حکومت کی نئی ویزا پالیسی کے مطابق غیر ملکی کنوارے جوڑے اب سعودی عرب کے کسی بھی ہوٹل میں کرائے پر رہائش پا سکتے ہیں۔ یہا تک کہ ایک غیر ملکی اکیلی خاتون بھی ہوٹل میں رہ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں غیر شادی شدہ سیاح جوڑے کو ساتھ رہنے کی اجازت

سعودی کمشنر برائے سیاحت و ثقافت نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اس سے قبل صرف غیر ملکی شادی شدہ جوڑے ہی کسی ہوٹل میں پناہ لے سکتے تھے، لیکن اب حکومت نے تمام غیر ملکیوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں۔

نئی ویزا پالیسی کے مطابق غیر ملکی خواتین پر اب یہ پابندی بھی ختم کردی گئی ہے کہ وہ سیاحتی مقامات پر پردہ کریں۔ بلکہ اب وہ کوئی سا بھی مناسب لباس زیب تن کرسکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ اسی لیے کیا ہے تاکہ ملک میں سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔