چودھری نثار کے حلف نہ لینے کے معاملے پر سماعت 7 اکتوبر کو ہوگی

46

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے پنجاب اسمبلی کا حلف نہ لینے کیخلاف درخواست کی سماعت7اکتوبر کوہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ کا سنگل بینچ7 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ چودھری نثار کے حلف نہ لینے کیخلاف درخواست کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر کی گئی تھی۔ ایڈووکیٹ ندیم سرور نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور چودھری نثار سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ چودھری نثار پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے لیکن تاحال حلف نہیں اٹھایا۔ حلف نہ لینا آئین کے آرٹیکل 2 اے ، 17 اور 25کی خلاف ورزی ہے لہٰذا عدالت الیکشن کمیشن کو چودھری نثار کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے ۔ عدالت وفاقی و پنجاب حکومت کو قانون میں ترمیم کا بھی حکم دے۔
چودھری نثار حلف