بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو محصور کر دیا‘ خصوصی حیثیت بحال کرے ‘مسلم نمائندہ کونسل

99

اورنگ آباد (اے پی پی) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد کی تنظیم ’’مسلم نمائندہ کونسل‘‘ نے مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی بھارتی آئین کی دفعات 370 اور 35 اے کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دفعات کی منسوخی سے کشمیر حقوق سے محروم ہو چکا ہے اور وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں‘ انہیں محصور کردیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلم نمائندہ کونسل کے جنرل سیکرٹری ضیا الدین صدیقی کی قیادت میں تنظیم کے ایک وفد نے اورنگ آباد کے ڈویژنل کمشنر سے ملاقات میں انہیں کشمیر کے حوالے سے ایک یادداشت پیش کی۔
مسلم نمائندہ کونسل