پی پی لاک ڈائون کیخلاف ہے‘مارچ پر فیصلہ کل ہو گا‘ پرویز اشرف

83

لاہور (نمائندہ جسارت)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے مارچ سے متعلق فیصلہ کل پارٹی کی میٹنگ میں کیا جائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پی پی رہنمااسلم گل کی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی لاک ڈائون اور دھرنے کی سیاست کے خلاف ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سسٹم بچانے کی کوشش کی، وہ ایسا کوئی کام نہیں کرے گی جس سے سسٹم کو خطرہ ہو، آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔سابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ مہنگائی اوربے روز گاری نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جب کارکن اور عوام سڑکوں پر نکلتے ہیں تو تحریک بن جاتی ہے۔ عوام تنگ آ کرنکلیں تو کوئی حکومت انہیں روک نہیں سکتی، انتخابات سے متعلق تحفظات ہیں، انتخابات کا ہونا مسئلے کا حل نہیں، الیکشن شفاف ہونے چاہییں۔انہوں نے بتایا کہ بلاول زرداری نے کل کور کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، حکومت کے پاس آزادی مارچ روکنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔
پرویز اشرف