دھرنوں سے حکومتیں بدلتیں نہ جھرلو الیکشن سے بنتی ہیں‘ حافظ حسین احمد

94

اسلام آباد (صباح نیوز) جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ہم یہی کہتے ہیں کہ دھرنوں سے حکومتیں نہیں بدلتیں لیکن جھرلو الیکشن سے بھی حکومتیں نہیں بنتیں‘ ان دونوں موقف پر ہم قائم ہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ
ازسرنو انتخابات ہوں اور عوام کے حق خود ارادیت کے فیصلے کے نتیجے میں جو بھی حکومت بنے گی وہ سرآنکھوں پر ہوگی‘ ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہمارا احتجاج پر امن ہو گا‘ کوئی پتہ نہیں ٹوٹے گا ‘کسی کو گالی نہیں دی جائے گی اور نہ سول نافرمانی کی بات کی جائے گی‘ نہ ٹی وی، عدالت عظمیٰ اور پارلیمنٹ پر حملہ ہوگا اور نہ ہی قبریں کھودی جائیں گی‘ (ن) لیگ نے ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار حافظ حسین احمد نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور اگر فوج صرف عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے اور پوری قوم الگ کھڑی ہوتی تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ غیر آئینی اقدام ہو گا‘ ہم فوج کے ساتھ ہیں اور فوج اس ملک کی ہے اور ملک سے زیادہ ہمیں کوئی چیز عزیز نہیں ہے۔
حافظ حسین احمد