نوابشاہ،پولیس کارروائیوں میں سیکڑوں جرائم پیشہ افراد گرفتار

125

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) نوابشاہ میں غیر قانونی اڈوں کیخلاف چھاپا مار کارروائیاں جبکہ نوابشاہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف مار کارروائیوں اور منشیات فروشوں کی گرفتاری پر تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔ سنگین مقدمات میں ملوث روپوش 130 اور 188 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے بتایا گیا ہے کچی شراب گٹکا فروشوں ہیروئن فروشوں کیخلاف کارروائی جاری ہے، ادھر قومی شاہراہ پر ٹرالر نہر میں الٹ گیا، ڈارئیور اور کنڈیکڑ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری کا اسنیپ چیکنگ کے دوران کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف چالان پولیس کا مویشیوں کی چوری میں ملوث گروہ کی گرفتاری میں دو افراد کی گرفتاری کا دعویٰ۔ نوابشاہ میں غیر قانونی چلنے والے بس اڈوں کیخلاف کریک ڈائون مسافروں کرایہ زائد چارج کرنے اور غیر قانونی روٹ پرمٹ پر چھاپا مار کارروائی کی گئی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری۔ ڈسٹرکٹ ریجنل ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ سعودالرحمن جمالی بے نظیر آباد کی سربراہی میں بھاری پولیس کے ہمراہ چھاپا مارا گیا، ان اڈوں کیخلاف عوامی شکایت ڈپٹی کمشنر بے نظیر آباد کو بڑے پیمانے پر شہریوں کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی، جس پر ڈپٹی کمشنر بے نظیر آباد ابرار جعفر نے متعلقہ محکمے کو جانچ پڑتال کرنے کے لیے کہا، اس دوران انکشاف ہوا کہ غیر قانونی طور پر نوشکی بس اسٹینڈ سے شہداد کوٹ لاڑکانہ کے لیے بغیر روٹ پرمٹ کی گاڑیاں چلائی جارہی ہیں، اس حوالے سے متعلقہ حکام نے بتایا کہ ان اڈوں پر جو گاڑیاں چل رہی ہیں وہ بغیر پرمٹ کے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ مالکان کا کہنا تھا کہ ہم نے روٹ پرمٹ کے لیے متعلقہ محکمے کو تمام تر ضروری کارروائی کے لیے درخواست دی ہوئی ہے جو جلد ہی مل جائے گی، جس پر سعودالرحمن جمالی ریجنل ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے انہیں متنبہ کیا کہ وہ جلد از جلد اس مسئلے کو حل کریں۔ قاضی احمد قومی شاہراہ پر ٹرالر نہر میں الٹ گیا، ڈرائیور اور کلینر موقع پر جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس کی اسنیپ چیکنگ فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کی چیکنگ، ایس ایس پی تنویر حسین تنیو کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر رات دیر تک اسنیپ چیکنگ پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کی چیکنگ کی پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران 500 سے زائد وہیکلز اور سیکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکلوں کو چیک کیا۔ ایس ایس پی آفس نے پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف مہم کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ایس ایس پی تنویر حسین تنیو کی زیر قیادت بینظیرآباد پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری خصوصی مہم کے دوران ضلع بھر میں بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین مقدمات سمیت 130 روپوشوں اور 188 منشیات فروشوں کو خصوصی مہم کے دوران گرفتار کیا۔ ایس ایس پی تنویر حسین تنیو کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور مفرور اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ مہم کے دوران منشیات کے 200 مقدمات درج کیے اور 188 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 56 کلو 385 گرام چرس، 20 گرام ہیروئن، 60 کلو بھنگ 4 وہسکی بوتلیں شراب، کچی شراب 3390 لیٹر، مضر صحت گٹکا، 1701 کلو 827 گرام برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کیخلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ایس ایس پی تنویر حسین تنیو کا کہنا ہے کہ ضلع کو جرائم سے پاک کر نے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام و سائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔