شراب رکھنے کے مقدمے میں ملوث ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

96

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 8 عبدالمومن کلہوڑو کی عدالت نے پانچ بوتل انگلش شراب رکھنے کے مقدمے میں ملوث ملزم گل بہار والد حسین بخش کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم سنایا، ملزم کو ڈی ایس پی قاسم آباد مہتاب بٹ کی زیر نگرانی ایس ایچ او قاسم آباد سب انسپکٹر صغیر سانگی نے خفیہ اطلاع پر ٹارگٹ چھاپا مار کارروائی کرکے پولی ٹیکنیکل کالج کے قریب سے گرفتار کرکے مقدمہ کرکے عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا تھا۔