گزشتہ 8 ماہ سے مغوی بیٹے شہزادو کو جلد بازیاب کرایا جائے، ورثا کا مطالبہ

79

خیرپور (نمائندہ جسارت) اے سیکشن تھانے کی حدود فیض آباد کالونی سے اوڈ برادری سے تعلق رکھنے والا مغوی مزدور شہزادہ ولد شمن اوڈ کی والدہ اور بھابھی نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 8 ماہ ہوئے خیرپور سے سکھر مزدوری کے لیے اپنے مزدور دوست نادر شیخ کے ساتھ گئے راستے میں اغوا ہوگئے تھے اور نادر شیخ 15 روز کے بعد واپس آگیا، تاہم اس کا بیٹا شہزادو ڈاکوئوں کے چنگل میں ہے۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی سکھر، آر پی او سکھر، ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی کندھکوٹ، ایس ایس پی خیرپور سمیت سیاسی لوگوں سے مغوی بیٹے شہزادو کی بازیابی کے لیے رابطہ کیا لیکن کسی نے بھی ان کی مدد نہیں کی ہے۔ انہوں نے مغوی شہزادو کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔