کامیاب زندگی گزارنے کے لیے آخرت کی فکر ضروری ہے، حاجی فاروق جیلانی

95

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے کہا کہ موت مومن کے لیے تحفہ ہے، دنیا میں رہتے ہوئے آخرت کی تیاری کرنا، نیک عمل کی جستجو میں لگے رہنا سعادت مندوں کا حصہ ہے، کامیاب زندگی گزارنے کے لیے آخرت کی فکر ضروری ہے، صرف مال کی محبت میں زندگی گزارکر مرجانا محرومی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فقیر کا پڑ شیخ عمران مسجد میں محمد عارف عطاری کی والدہ کے انتقال پر ایصال ثواب کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔