قاضی شاہد پرویز کی نگرانی میں پہلے فل بورڈ کی میٹنگ کا خیر مقدم کرتے ہیں، ایپکا

92

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایپکا کے مرکزی جونیئر نائب صدر ولی محمد سومرو نے اپیکا ڈویژنل آفس حیدرآباد ملازمین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ آف ریونیو حیدرآباد کے ملازمین کی رہائشی اسکیم ریونیو سٹی جام شورو اور ریونیو سیکرٹری ملازمین سینارٹی الگ کرنے پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قاضی شاہد پرویز کی نگرانی میں پہلے فل بورڈ کی میٹنگ کا خیر مقدم کرتے ہیں بورڈ کے ملازمین کی رہائشی اسکیم کا دفتر بوررڈ آف ریونیو سیکرٹریٹ سے چار سال سے ایک سازش کے تحت ختم کیا گیا ہے۔ جو ایک ہزار پانچ ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے، ملازمین کے اس شہر کی چھے سو ایکڑ اراضی پر جامعہ سندھ نے دیوار بناکر زبردستی قبضہ جمالیا ہے۔ سینئر ممبر اور نیب سندھ اس جبری قبضے کیخلاف کارروائی کرے۔