مدارس سیاسی تحریک کیلیے استعمال ہوئے، نہ ہوں گے، مفتی نعیم

51

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) جامعہ نعیمیہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم نے کہا ہے کہ مدارس سیاسی تحریک کیلیے استعمال ہوئے نہ ہوں گے۔مدارس تعلیمی ادارے ہیں، ان کا مقصد تعلیم دینا
ہے۔ہمارے پاس ابھی ایسی کوئی چیز نہیں آئی کہ ہم کہیں عمران خان کی حکومت شرعی اعتبار سے ناجائز ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس تعلیمی ادارے ہیں، ان کا مقصد تعلیم دینا ہے، لہذا سیاسی تحریک کیلیے مدارس استعمال نہیں ہوں گے۔یہ کہنا کہ مولانا فضل الرحمان مدارس کے طلبا کا کہہ رہے ہیں ،ہمیں انہوں نے نہ کہا ہے اور نہ ہی استعمال ہوں گے۔ یہ سیاسی مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کی حکومت شرعی اعتبار سے ناجائز ہے لیکن میں اس کا جواب یہ دوں گا کہ ہمارے پاس ابھی ایسی کوئی چیز نہیں آئی کہ ہم کہیں شرعی اعتبار سے عمران خان کی حکومت ناجائز ہے۔
مفتی نعیم