سندھی اجرک لوگو سے بنی گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹ لانے کا فیصلہ

93

کراچی (آن لائن)سندھ حکومت نے صوبے میں سندھی اجرک کے لوگو سے بنی گاڑیوں کی جدید نمبر پلیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ
کیا ہے، اجرک کے لوگو سے مزین نئی نمبر پلیٹ پر میں چپ بھی نصب کی جائے گی۔ صوبائی وزیر ایکسائز مکیش چاولہ کا کہنا ہے کہ اجرک کیلوگوں سے مزین بنی نئی نمبر پلیٹ اسکین کرنے سے تمام معلومات آسانی سے مل جائے گی۔پہلے مرحلے میں 3لاکھ گاڑیوں اور3 لاکھ موٹرسائیکلوں کے لیے چپ نمبر پلیٹ بنوائی جائیں گی، چپ والی نمبر پلیٹ سال 2020ء میں متعارف کرائی جائے گی۔ یہ تمام مراحل سندھ کابینہ اور وزیراعلی سندھ سے منظوری درکار ہوگی۔محکمہ ایکسائز کے مطابق چپ نمبر پلیٹ اسکین ہونے کہ بعد گاڑی کے مالک کی تمام معلومات آسانی سے مل جائے گی جبکہ گاڑی چوری کرنے والوں کو پکڑ نے میں بھی آسانی ہوگی۔
اجرک نمبر پلیٹ