اسرائیل نے بھارت کو ٹینک شکن میزائلوں کی پہلی کھیپ فراہم کردی

50

نئی دہلی (صباح نیوز)اسرائیلی ساخت کے ٹینک شکن میزائلوں کی پہلی کھیپ بھارت پہنچ گئی، بھارتی اخبار ایکونومیک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بھارت کی حکومت نے اسرائیلی ساخت کے اسپیک نامی ٹینک شکن میزائلوں کی پہلی کھیپ وصول کر لی ہے۔ ابھی کچھ دنوں پہلے بھارتی سرکار نے صیہونی حکومت کے ساتھ اسپایس گائیڈڈ میزائلوں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔بھارت اورصیہونی حکومت نے حالیہ برسوں میں صیہونی حکومت سے ہتھیار خریدنے کے لیے ایک بڑے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نے 2017ءمیں مقبوضہ فلسطین کا دورہ بھی کیا تھا۔
اسرائیل