القرآن

86

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے

کچھ زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ ہُد ہُد نے آ کر کہا ’’میں نے وہ معلومات حاصل کی ہیں جو آپ کے علم میں نہیں ہیں۔ میں سبا (جنوبی عرب کا ملک) کے متعلق یقینی اطلاع لے کر آیا ہوں۔ میں نے وہاں ایک عورت دیکھی جو اس قوم کی حکمران ہے۔ اس کو ہر طرح کا سر و سامان بخشا گیا ہے اور اس کا تخت بڑا عظیم الشان ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ وہ اور اس کی قوم اللہ کے بجائے سورج کے آگے سجدہ کرتی ہے‘‘۔
(النمل: 22-24)