سب اچھا ہے؟ بھارتی معیشت پر محبوبہ مفتی کا طنز

104

سرینگر( آن لائن )بھارت کی معاشی صورتحال پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وزیراعلی جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے کہا کہ سب اچھا ہے؟، جموں کشمیر کی ترقی کیلیے کوئی بھی اتھارٹی اپنا اخلاقی فرض ادا نہیں کررہی ہے۔ ٹوئٹ کیاکہ ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے پھر بھی ’’سب اچھا ہے؟‘‘ انھوں نے مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو معاشی بحران کی کھائی میں دھکیل کر کہا جارہا ہے کہ ملک ترقی کررہا ہے۔ جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے کوئی بھی اتھارٹی اپنا اخلاقی فرض ادا نہیں کررہی ہے۔
محبوبہ مفتی