عارف یوسف نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا کیس واپس لے لیا

131

پشاور(صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی واپس لینے کی درخواست کرنے کے لیے سابق پارٹی رکن کے گھر پہنچ گئے،عارف یوسف نے وزیراعظم کے خلاف ہتک عزت کا کیس واپس لے لیا۔عمران خان نے عارف یوسف پر سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کا الزام لگا کر پارٹی سے نکال دیا تھا جس پر عارف یوسف نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا تھا۔ عارف یوسف نے بابر اعوان کی درخواست پر عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ واپس لینے کا اعلان کردیا۔بعد ازاں عارف یوسف عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا 50کروڑ روپے ہرجانے کا کیس واپس لے لیا۔دوسری جانب ترجمان کے پی حکومت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ تاہم عارف یوسف کی پارٹی رکنیت بحالی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، سابق رکن نے اگر رکنیت بحالی کی درخواست دی تو اس پر پارٹی میں غور کیا جاسکتا ہے۔