سندھ اسمبلی : کشمیریوں کی سلامتی کے لیے دعا

221

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو ایک گھنٹہ تاخیر سے اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرصدارت شروع ہوا۔کارروائی کے آغاز میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی شمیم ممتاز نے اپوزیشن ارکان کے گلے شکوے پر تمام ارکان کی سلامتی کی دعا کی۔ تحریک لبیک کی خاتون رکن ثروت فاطمہ نے کشمیر اور کشمیریوں کی سلامتی کے لیے دعا کی درخوست کی۔ شازیہ سنگھارنے لیاری کے سینئر صحافی شریف جھنگیاں کی مغفرت کے لیے کہا۔جی ڈی اے کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے ڈکیتی کی واردات میںطالبہ کی ہلاکت پر دعائے مغفرت کے لیے استدعا کی۔