سینئرصحافی ابوالحسنات انتقال کرگئے‘ نماز جنازہ آج ہوگی

128

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈان اخبار کے سابق سٹی ایڈیٹر ابوالحسنات انتقال کر گئے،ان کی نماز جنازہ آج 6اکتوبر بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد خیر البشر، بلاک جے، نارتھ ناظم آباد نزد قلندریہ چوک میں اداکی جائے گی،انہیں نارتھ ناظم آباد میں نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل یا گیا تھا۔ابوالحسنات 1995 سے 2010 تک ڈان سے منسلک رہے اور اس دوران انہوں نے بحیثیت سٹی ایڈیٹر اور سینئر ایڈیٹوریل ایڈوائزر کام انجام دیا۔ 2011 میں اخبار ایکسپریس ٹریبیون سے وابستہ ہوگئے جہاں انہوں نے آخری دم تک ایڈیٹوریل کنسلٹنٹ کے طور کام خدمات انجام دیں۔مرحوم نے سوگواروں میں ایک بیوہ، ایک بیٹا اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ان کے انتقال پر کراچی پریس کلب کے صدر امتیازخا ن فاران، سیکرٹری ارمان صابر سمیت مجلس عاملہ کے اراکین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ و پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے،دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔