گھوٹکی میں موسلا دھار بارش و ژالہ باری، نظام زندگی درہم برہم

96

ڈھرکی (نمائندہ جسارت) ڈھرکی سمیت ضلع گھوٹکی کے بیشتر علاقوں میں خطرناک موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے لوگوں کو شدید خوف زدہ اور نظام ذندگی کو بری طرح درہم برہم کر دیا۔ بارش کی وجہ سے بجلی، مواصلات، ٹریفک اور ٹرینوں کی آمد رفت سمیت نظام زندگی بری طرح ٹھپ ہوکر رہ گیا۔ بارش شروع ہوتے ہی جانے والی بجلی رات گئے آخری اطلاعات تک غائب تھی، جس کی وجہ سے موسم میں ہزاروں شہریوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوگیا۔دوسری جانب رہی سہی کسر گیس کی بندش اور کم پریشر نے پوری کردی اور ہزاروں گیس صارفین ڈبل پریشانی میں مبتلا ہیں۔ گھنٹوں سے جاری موسلا دھار بارش کی وجہ سے گلیاں، بازار، شاہراہیں اور نشیبی علاقے تالاب بن گئے۔