نظام کو بچانے کیلیے پیپلزپارٹی حکومت کے ساتھ ہے، اعتزاز احسن

137

لاہور(خبر ایجنسیاں ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نظام کو بچانے کیلیے پیپلزپارٹی حکومت کے ساتھ ہے۔ مولانافضل الرحمان کے احتجاج پر ہمارے تحفظات ہیں کہ معلوم ہونا چاہیے کہ ہم دھرنے میں کس حدتک جائیں گے؟ کہیں مولاناکسی کے اشارے پر تونہیں۔یہ نہ ہوسارا سسٹم نیچے گرجائے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا سسٹم کو اٹھانے چلے ہیں، اسی وجہ سے چیئرمین بلاول نے کہا کہ پتاچلنا چاہیے کہ مولانا فضل الرحمان کہیں اشارے پر تونہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوبھی سکتا ہے کہ مولانا کسی کے اشارے پرہوں۔پھر کوئی نیا نظام ایک بار آجائے توپھر جماعتیں اس نظام کے ساتھ مل بھی جاتی ہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ آزادی مارچ کیلیے طریقہ کار کیا ہونا چاہیے؟ ہم چیئرمین بلاول کی حکمت عملی کو داد دیتے ہیں۔ ن لیگ میں ہچکچاہٹ کم ہوگی۔شہبازشریف وہاں ہوں گے یا نہیں یہ مجھے معلوم نہیں۔ ن لیگ میں دو آراء ہیں، نوازشریف جیل میں ہیں وہ چاہتے ہیں سارے ملکر دیوار کو دھکا لگائیں چاہے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ہی کیوں دھکا نہ لگایا جائے‘ معیشت حکومت کے کنٹرول میں ہی نہیں رہی۔کیونکہ موجودہ ٹیم میں اہلیت نہیں ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ نظام کو بچانے کیلیے پیپلزپارٹی حکومت کے ساتھ ہے۔ اعتزاز احسن نے اعتراض اٹھایا ہے کہ کیسے ایک شخص جسے پورے ملک سے بمشکل 2 فیصد ووٹ ملے ہوں، وہ ملک کی اکثریتی عوام کی رائے پر اپنی رائے مسلط کرے اور حکومت گرانا چاہے۔