یونان: مائیک پومپیو کی آمد پر احتجاج‘ امریکی پرچم نذرِ آتش

125
ایتھنز: وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی آمد پر یونانی شہری امریکی پرچم نذرِآتش کررہے ہیں‘ چھوٹی تصویر وزیراعظم مٹسو ٹاکیس سے ملاقات کی ہے
ایتھنز: وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی آمد پر یونانی شہری امریکی پرچم نذرِآتش کررہے ہیں‘ چھوٹی تصویر وزیراعظم مٹسو ٹاکیس سے ملاقات کی ہے

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اپنے یورپی دورے کے دوران گزشتہ روز یونان پہنچ گئے، جہاں وہ وزیراعظم مٹسو ٹاکیس کے علاوہ اپنے ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع ابلاغ کے دوران مائیک پومپیو حالیہ دورے میں یونان کے ساتھ نظرثانی شدہ دفاعی معاہدے کو بھی حتمی شکل دے سکتے ہیں۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ اٹلی، مونٹی نیگرو اور شمالی مقدونیا کے دورے مکمل کر چکے ہیں۔ پومپیو کی آمد کے موقع پر یونان میں مخالفین نے ایک مظاہرے کے دوران امریکی پرچم نذر آتش کیے۔ احتجاج کے شرکا امریکا مخالف نعرے لگا رہے تھے۔