اٹلی : فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہل کار ہلاک

100
اٹلی: فائرنگ کے بعد جائے وقوع کو سیل کرکے کارروائی کی جارہی ہے‘ چھوٹی تصاویر (بائیں) ہلاک ہونے والے پولیس اہل کاروں کی ہیں
اٹلی: فائرنگ کے بعد جائے وقوع کو سیل کرکے کارروائی کی جارہی ہے‘ چھوٹی تصاویر (بائیں) ہلاک ہونے والے پولیس اہل کاروں کی ہیں

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اطالوی شہر تریئستا میں پولیس کی مرکزی عمارت کے سامنے فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہل کار ہلاک ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعہ کی شام کو پیش آیا تھا جس میں 2 افراد نے عمارت کے سامنے گولیاں چلا دیں جس میں 2 پولیس اہل کار شدید زخمی ہو گئے، جو بعد میں جانبر نہ ہو سکے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں افراد مجرم تھے جنہوں نے پولیس گاڑی سے فرار ہونے کی کوشش کی اور اس دوران فائرنگ کردی۔