سعودی عرب کایمنی باغیوں کی عارضی جنگ بندی یقینی بنانے پر زور

79

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے یمنی باغیوں کی عارضی جنگ بندی کی پیشکش پرعمل کرنے پر زور دیا ہے، اس حوالے سے ٹوئٹر پیغام میں سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ جنگ بندی کا اعلان مثبت اقدام ہے۔ دوسری جانب یمن میں شدید بارش اور طوفان کے باعث سیلاب کے نتیجے میں 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے مطابق امدادی ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔