ایران میں خاتون روسی صحافی کی گرفتاری پرماسکو میں سفیر کی طلبی

108

ماسکو (انٹرنیشنل دیسک) روسی وزارت خارجہ نے تہران میں ایک روسی خاتون صحافی کی گرفتاری پر ماسکو میں ایرانی سفیر کو طلب کر کے واقعے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ تہران میں روسی سفارت خانے کے مطابق پاسداران انقلاب نے روسی صحافیہ یولیا یوزک کو ائرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا اور اس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔