فلپائن میں گاڑی اورمال بردار ٹرک کا تصادم‘ 5افرادہلاک

50

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں ایک گاڑی اور مال بردار ٹرک کے درمیان تصادم میں 5افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ ہول ناک حادثہ صوبے کوئیزون کے قصبے گماکا میں ہفتے کے روز ایک شاہراہ پر پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی اور مال برادر ٹرک تباہ ہوگیا۔ امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشیں اسپتال منتقل کیں۔