ہانگ کانگ: مظاہروں کے دوران اسٹیشنوں کو نقصان پہنچنے پر ٹرین سروس معطل

259
ہانگ کانگ: حکومت مخالف احتجاج کے دوران مشتعل نوجوان میٹرو اسٹیشنوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں
ہانگ کانگ: حکومت مخالف احتجاج کے دوران مشتعل نوجوان میٹرو اسٹیشنوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد ٹرین کا نظام معطل ہوگیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لیم نے شہر میں ریلوے نظام کو بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس سے قبل ہانگ کانگ کے کاروباری علاقے میں جمع ہونے والے ہزاروں مظاہرین حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ اس دوران کئی ٹرین اسٹیشنوں پر توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں گزشتہ کئی ماہ سے چین کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ بیجنگ حکومت کی جانب سے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔