سمندر سے پلاسٹک کا کچرا صاف کرنے کا پہلا تجربہ کامیاب

79

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) سمندری سطح پر تیرتا ہوا پلاسٹک جمع کرنا انتہائیمشکل ہے، تاہم گزشتہ برس ہالینڈ کی ایک کمپنی نے سمندر پر تیرتے ہوئے چھلے کے ذریعے پلاسٹک جمع کرنے کا اعلان کیا تھا، جو پہلے ناکام ہوگیا تھا، لیکن اس بار کچھ تبدیلیوں کے بعد یہ تجربہ کامیاب ہوگیا ہے۔ اس منصوبے کو دی اوشن کلین اپ کا نام دیا گیا تھا، جس کے تحت پانی پر تیرتے ہوئے ایک وسیع حلقے کو دھیرے دھیرے قریب لاکر اس میں جھاڑی کی طرح پلاسٹک کا کچرا جمع کرنا تھا، لیکن بعض تکنیکی مسائل کی وجہ سے اس میں زیادہ کامیابی نہیں مل سکی۔