گدون صنعتی بستی صوابی میں صفائی مہم کاآغاز،واک کابھی انعقاد

159

پشاور (اے پی پی) گدون صنعتی بستی صوابی میں صفائی مہم کاباقاعدہ آغازکردیا۔تفصیلات کے مطابق صفائی مہم کاباقاعدہ افتتاح خیبرپختونخوا اکنامک زون گدون کے اسٹیٹ منیجرفیصل حیات نے کیا۔اس موقع پرچیئرمین مینجمنٹ بورڈ زاہد شاہ، صدر گدون انڈسٹریل اسٹیٹ صوابی فضل رحیم، فضل سبحان، بادام گل ودیگربھی موجود تھے۔ صفائی مہم کے حوالے سے ریلی کابھی اہتمام کیاگیا۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیٹ منیجرخیبرپختونخوا اکنامک زون گدون صوابی فیصل حیات نے کہاکہ گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کوسرسبزوشاداب بنائیں گے۔