آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ ڈسٹرکٹ ایسٹ نے ویسٹ کو ہرادیا

167
آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ میں مہمان خصوصی کھلاڑی کو مین آف دی میچ ایوارڈ یتے ہوئے
آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ میں مہمان خصوصی کھلاڑی کو مین آف دی میچ ایوارڈ یتے ہوئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) آئی جی سندھ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ:ڈسٹرکٹ ایسٹ نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کو 3گول سے شکست دیدی،ایس پی جمشید ٹاؤن زبیر نذیرشیخ مہمان خصوصی تھے، لیجنڈاولمپیئن حنیف خان سمیت انٹرنیشنل کھلاڑیوں اور تماشایوں کی کثیر تعداد میچ سے لطف اندوز ہوئی.ڈسٹرکٹ ایسٹ کے کھلاڑی ابو نصر مین آف دی میچ قرار۔تفصیلات کے مطابق کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ پولیس سپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقد ھونے والی آئی جی سندھ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے دوسرے روزڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مابین میچ کھیلا گیا جو کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ نے صفر کے مقابلہ میں تین گول سے جیت لیا. ڈسٹرکٹ ٹیم جوابا گول کرنے میں ناکام رہی. کھیال کا آغاز تیز کھیل سے ہوا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے لئے مخالف فریق کی گول پوسٹ پر کئی حملے کئے. ڈسٹرکٹ ایسٹ کی جانب سے انس صدیقی نیکھیل کے 15ویں منٹ میں پینلٹی کارنر پر گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی. جبکہ فارورڈ عبداللہ نے کھیل کے 43ویں اور 49ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی دتح کو یقینی بنا دیا. اس میچ کو ایمپائرز عمران اورفہد نے سپروائز کیا. اس میچ کے جج اخلاق بخار، مسعود، معین اور ایم ندیم تھے. جبکہ اس ٹورنامنٹ ڈائریکٹرگلفراز احمد خان اور اسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اختر علی، عسکری کاظمی ہیں. ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ابو نصر مین آف دی میچ قرار پائے ۔اس میچ کے مہمان خصوصی ایس پی جمشید ٹاؤن زبیر نزیر شیخ تھے، معزز مہمان کا سٹیڈیم میں آمد پرلیجنڈ اولمپیئن حنیف خان ، سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین، گلفراز احمد خان سمیت کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے استقبال کیا. معزز مہمان کا اس موقع پر کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف بھی کرایا گیا. اس موقع پر معزز مہمان خصوصی نے ابونصر کو مین آف دی میچ کیش ایوارڈ بھی دیا۔